اے این پی رہنما ایمل ولی خان توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ طلب


پشاور(قدرت روزنامہ) توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی رہنما ایمل ولی خان کو 11 جنوری کو طلب کرلیا۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایمل ولی خان پیش ہوکر وضاحت کریں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایمل ولی خان نے انٹرویو میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کو میں جانتا ہوں، یہ اسد قیصر کے گاؤں کا ہے اور ملگری وکیلان میں بھی وہ رہ چکا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ جب چیف جسٹس ریٹائرڈ ہوجائیں گے تو پھر وکیل کے روپ میں کورٹ آئے گا اور وکالت کرے گا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ملگری وکیلان کون ہیں؟ وکیل درخواست گزار بیرسٹر سرور شاہ نے بتایا کہ یہ عوامی نیشنل پارٹی وکلان ونگ ہے۔ چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ دیکھ لیں اگر میں ملگری وکیلان کا حصہ رہا ہوں تو یہ پھر اپنے ہی وکیل کو دھمکی دے رہے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ 31 سال سے آپ بطور جج کام کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے اتنی عمر نہیں، جس وقت کی بات کر رہا ہے، شاید پیدا بھی نہیں ہوا تھا، میں انہیں نہیں جانتا اور شاید یہ اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے، میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد تو کسی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کرنا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، مشترکہ مفادات…

10 mins ago

شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پی ٹی آئی رہنما اور سابق…

18 mins ago

ڈیل نہیں ہوگی، 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، کنول شوزب

رانا ثناء اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی…

38 mins ago

“بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی” شائقین کرکٹ نے بابراعظم کو ’غصہ‘ دلا دیا

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کیخلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی…

42 mins ago

بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

59 mins ago

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے…

1 hour ago