لاپتا افراد کمیشن کے 4 ارکان کی تنخواہ ماہانہ 30 لاکھ روپے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد کمیشن نے عدالتی حکم پر تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے 4 ارکان کی تنخواہ ماہانہ تقریباً 30 لاکھ روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ اور دیگر 3 ارکان ماہانہ 29 لاکھ 64ہزار 52 روپے تنخواہ لیتے ہیں۔ لاپتا افراد کے سب سے زیادہ 3485 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے جب کہ بلوچستان سے 2752 شہریوں کی جبری گمشدگی کے کیسز موصول ہوئے۔
لاپتا افراد کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے شہریوں کے لاپتا ہونے کی وجہ شرپسندی، حالت جنگ، ڈرون حملوں میں ہلاکتیں ہیں۔ جنگی صورتحال کے باعث اہلخانہ کو بتائے بغیر دیگر ممالک منتقل ہونا بھی جبری گمشدگی کیسز کی وجہ ہے۔ لاپتا افراد کو پیش کرنے کے لیے 744 پروڈکشن آرڈرز جاری کیے، جن میں سے صرف 52 پر عمل ہوا۔
کمیشن کے جاری کردہ 692 پروڈکشن آرڈرز پر متعلقہ حکام نے عمل نہیں کیا۔ پروڈکشن آرڈرز پر نظرثانی کے لیے پولیس اور حساس اداروں نے 182درخواستیں دیں۔ عمل درآمد نہ ہونے والے پروڈکشن آرڈرز میں سے 503 کے پی کے ہیں۔ مارچ 2011ء سے دسمبر 2023ء تک 4413 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جب کہ لاپتا ہونے والے 994افراد مختلف حراستی مراکز میں اور 644 افراد ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2011ء سے دسمبر 2023ء تک 261 لاپتا افراد کی لاشیں ملیں۔ کمیشن نے 1477 کیسز کو جبری گمشدگی قرار نہ دیتے ہوئے خارج کر دیا، جن میں اغوا برائے تاوان، ذاتی عناد یا ازخود روپوش ہونے کے کیس شامل تھے۔ کمیشن میں پنجاب کے 260، سندھ کے 163،کے پی کے 1336کیسز ، بلوچستان کے 468، اسلام آباد کے 55 کیسز اور آزاد کشمیر کے 15 کیسز زیرالتوا ہیں۔
لاپتا افراد کمیشن میں مجموعی طور پر 35افسران و ملازمین تعینات ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہیں 15 لاکھ سے زائد ہیں۔ کمیشن سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال 6 لاکھ74ہزار، رکن ضیا پرویز8 لاکھ29ہزار، رکن جسٹس(ر) امان اللہ خان11لاکھ39ہزار، شریف ورک 2 لاکھ 63 ہزار ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے تفصیلات موصول ہونے کے20 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔

Recent Posts

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

1 min ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

13 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

26 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

45 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

48 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

1 hour ago