بلوچستان کابینہ نے احمد شہزاد کی نگرانی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جان اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ نے احمد شہزاد کی نگرانی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد نوجوانوں نے کھیلوں میں نام روشن کیا ہے، ہم نے احمد شہزاد کی نگرانی میں اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں، جان اچکزئی نے کہا تھا کہ احمد شہزاد بلوچستان کے کرکٹرز کو قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لئے روڈ میپ دیں گے، احمد شہزاد بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جاسکتا، افغان مریض پاکستان میں علاج کیلئے پاسپورٹ پر ہی آسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، پرامن احتجاج کا ہر کسی کو حق ہے۔

Recent Posts

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

1 min ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

5 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

10 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

30 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

43 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

54 mins ago