ایم کیوایم حلقہ این اے 242 شہبازشریف کو دے گی یا نہیں ؟بڑا فیصلہ ہو گیا
لاہور(قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 شہبازشریف کو دینے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے ، مسلم لیگ ن کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ اندرون سندھ میں جی ڈی اے ن لیگ کو 8 قومی اور 10 صوبائی نشستوں پر سپورٹ کرے گی ۔
