تاحیات نااہلی کیس کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے تاحیات نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قانون دان حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جمہوریت کو فروغ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اچھے برے کا فیصلہ کرنا ووٹر کا کام ہے، عدالت کا نہیں، کسی جماعت کو الیکشن سے باہر کرنا غیر جمہوری عمل ہوگا، امید ہے عدالت پی ٹی آئی کو انتخابی نشان دے گی۔

WhatsApp
Get Alert