نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف نیب انویسٹی گیشن بند


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن بند کردی گئی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے یکم جنوری کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن سمیت 5 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں جن انکوائریوں کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، سوشل ایکشن پروگرام، پارک انکلیو و دیگر شامل ہیں۔ یکم جنوری 2024ء کو منظوری دیے جانے کے بعد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ارکان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن بھی بند کردی گئی ہے۔
ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن کی منظوری 31 مارچ 2000ء کے بعد سے جاری تھی ، جس میں الزام تھا کہ شریف خاندان نے ٹرسٹ کے نام پر بے نامی جائیداد بنائی اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹس میں خورد برد کی گئی اورآڈٹ بھی نہیں کرایاگیا ۔
علاوہ ازیں شریف ٹرسٹ کیس میں شریف فیملی پر الزام تھا کہ کروڑوں روپے ٹرسٹ کے نام پر خفیہ طور پر وصول کیے گئے۔ اجلاس میں منظوری کے بعد نیب نے ترمیم شدہ ایکٹ 2022ء کی سیکشن 31بی کے تحت شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن بندکردی۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 min ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

8 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

25 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

28 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

40 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

51 mins ago