بھارتی وزیر اور اداکارہ سمرتی ایرانی کا مدینے کا دورہ


ریاض(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی کابینہ کی وزیر سمرتی ایرانی حج اور عمرے سے متعلق معاہدے کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے میں سمرتی ایرانی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن بھی اعلیٰ حکام سمیت موجود ہیں۔
بھارتی وفد نے سعودی حکام سے ملاقات میں حج 2024 سے متعلق ویزہ پالیسی اور سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا۔ معاہدے کے تحت مطابق بھارت کا حج کوٹا 1 لاکھ 75 ہزار اور 25 ہے جن میں سے 35 ہزار 5 عازمین حج گروپ آپریٹرز جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر مقدس طے کریں گے۔

سمرتی ایرانی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں سعودی دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں سمرتی ایرانی نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مدینے کے مقدس مقامات کو بھی دیکھا۔
بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی نے لکھا کہ مدینے کے مقدس مقامات کا دورہ تاریخی سفر تھا۔ مدینہ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس میں مسجد نبوی، احد کے پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد قبا ہے جن کے اطراف کا دورہ کیا۔
سمرتی ایرانی نے سعودی حکام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ان مقامات کے دورے کی اہمیت، ابتدائی اسلامی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے جو ثقافتی اور روحانی اقدار کو واضح کرتی ہے۔

Recent Posts

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

2 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

9 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

10 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

12 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

15 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

16 mins ago