بالی ووڈ میں معاوضوں کے فرق پر کترینہ کیف کا ردعمل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں اداکار اور اداکاراؤں کے درمیان معاوضوں کے فرق پر کترینہ کیف کا ردعمل سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک اور بلاک بسٹر فلموں کی بہتات رکھنے والی کترینہ کیف نے بھی انڈسٹری میں مردوں اور خواتین کو ملنے والے معاوضوں سے متعلق بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ بھارتی سینما کے تناظر میں معاضوں کی برابری کا مسئلہ ایک واقعی مشکل موضوع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ کیا فلم انڈسٹری 20 سال پہلے کی نسبت خواتین اور مردوں کو برابری کی ادائیگی کے کسی بھی طرح قریب ہے۔
اس سوال پر کترینہ کیف نے کہا کہ نہیں، ایک لفظ میں اس کا واحد سادہ سا جواب یہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی ایک مشکل موضوع ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل بحث ہے، میرا مطلب ہے کون فیصلہ کرے گا کہ ڈش بنانے کے لیے کون سی چیز سب سے اہم ہے؟ ایک فلم بہت سے اجزاء کا مجموعہ ہوتی ہے۔ کترینہ کیف نے مزید کہا کہ میرے خیال میں چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ صحیح سمت میں آگے بڑھیں گی اور انڈسٹری میں ہر کوئی اس کی حمایت کرے گا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

59 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago