عوام مہنگائی کے نیچے دب کر رہ گئے! چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں 25 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا، ریٹیل قیمت 89.50 سے بڑھا کر 89.75 روپے فی کلو کردی گئی۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد چینی کا ایکس ملز ریٹ 84.50 روپے سے بڑھاکر 84.75 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84.75 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو کر دی گئی ہے، چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی۔

قیمتوںپر عملدرآمد کیلئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریزاور کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوایا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق زائد قیمت پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عملدرآمد نہ کرنے پر شوگر ملز، ڈیلرز، ڈسٹریبیوٹرز، ریٹیلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔اس سے قبل حکومت نے 30 جولائی کو چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت مقرر کی تھی، سیلز ٹیکس سمیت چینی کا ایکس ملز ریٹ 84.50 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا، چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 89.50 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔اس حوالے سے معاملہ عدالت میں بھی زیر سماعت رہا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

38 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

49 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago