ترکیہ نے مزید 2ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کااعلان کردیا

انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکیہ نے سیاحت کو فروخت دینے اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دو مزید ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے .


ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ د و ممالک امریکہ اور کینیڈا ہیں .

چند روز قبل ترکیہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور عمان کے شہریوں کے لیے بھی اس سہولت کا اعلان کیا جا چکا ہے . ان دو ممالک کے اضافے کے بعد ان ملکوں کی فہرست 20تک جا پہنچی ہے جن کے شہری بغیر ویزے کے ترکیہ جا سکتے ہیں . ان میں میکسیکو بھی شامل ہے . ان 20 ممالک کے شہری اب ترکیہ کے ویزے کی درخواست دیئے بغیر ملک میں آ سکتے ہیں اور ترکیہ کے سیاحتی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں . ان ممالک کے شہری بغیر ویزے کے 90دن تک ترکیہ میں قیام کر سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں