ہانیہ عامر کا بھارتی گانے” بجلی بجلی” پر ڈانس ‘ مداحوں کی تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ) خبروں میں اِن رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنے دوست موسیقار نایل وجاہت سمیت دیگر کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی گانے” بجلی بجلی” پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بجلی بجلی گانا ہارڈی سندھو، بی پراک اور پلک تواری نے 2سال قبل ریلیز کیا تھا۔ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی گانے پر دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر مداحوں نے گانے اور اس پر کیے گئے ڈانس کو زہر قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریفیں بھی کیں۔بعض صارفین نے اداکارہ کی جانب سے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کے عمل کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب اداکارہ کو ایسی بچگانہ باتیں ختم کردینی چاہئیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

WhatsApp
Get Alert