تاپسی پنوں کے سکول زمانے کے کرش کا نام سامنے آگیا
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی پسندیدہ فلم اور سکول دور کے کرش بتادیا۔ تاپسی پنوں نے ایک انٹرویو کے دوان اپنی پسندیدہ فلم، پہلی پسندیدہ فلمی شخصیت سمیت کئی سوالات کے جوابات دیے۔تاپسی پنوں سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی آل ٹائم فیورٹ فلم کا نام بتائیں جس پر انہوں نے کہا کہ چک دے انڈیا، جس میں شاہ رخ خان نے خواتین کی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار نبھایا تھا۔سیلبرٹی کرشن سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ سکول اور کالج کے زمانے میں جان ابراہم اور ریتک روشن میرا کرش تھے۔
