وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اولمپک کوالیفائرز اور فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 62 ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں قومی ٹیم کی میگا ایونٹس میں شرکت کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر کابینہ نے فنڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اولمپک گیمز کوالیفائرز 15 سے 21 جنوری تک عمان میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ 28 سے 31 جنوری تک عمان میں ہوگا۔
