سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو خوشخبری سنا دی ، 4 رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت

کراچی(قدرت روزنامہ ) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عالمگیر خان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی .

نجی ٹی وی "جیونیوز" کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماؤں صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم کے کاغذات نامزدگی منظوری کے ٹربیونل فیصلے کو حلقے کے ووٹر محمد دوست نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا .

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ درخواست گزار محمد دوست کون ہے؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دوست محمد محب وطن پاکستانی ہے، ان کا مقصد کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں جانے سے روکنا ہے . اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا پھر تو ہماری بھی ان سے ملاقات کروایئےگا . دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے این اے 236 سے عالمگیر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی .

عدالت نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے تماشہ لگا رہے ہیں، کس طرح الیکشن کروارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں