قبائلی رنجشوں کا خاتمہ کرکے کوہلو میں ترقی و خوشحالی لائیں گے، نواب جنگیز مری


کوہلو(قدرت روزنامہ) سابق صوبائی صوبائی وزیر آبپاشی نواب جنگیز مری ان دنوں اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز ضلع کوہلو کے دوردراز علاقے ماوند کا دورہ کیا اور کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ جس میں علاقے کے قبائلی و سیاسی رہنماوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے نواب جنگیز مری نے علاقے کے قبائلی عمائدین سے علاقے کے مسائل اور ذیلی شاخوں میں رانجشوں کے خاتمے پر تبادلہ کیا ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی جن میں بلخصوص ماوند میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ,پختہ اور پکی سڑکیں , تعلیم اور صحت کے مسائل کو فوری حل کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز خان مری نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر علاقے کے پائیدار ترقی اور عوام کے دیرنہ مسائل باہمی اتفاق اور صلح مشورے سے حل کرنے ہوں گے کیونکہ قوموں کی ترقی باہمی اتحاد اور تعلیم سے وابستہ ہے ہم نے ہمیشہ عام آدمی کے بنیادی ضروریات تعلیم ,صحت ,آمدورفت کے بہتر ذرائع کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر ادھوراہے الیکشن اور سیاست سے ہٹ کر بھی دن رات قوم کے علاقائی و بنیادی مسائل کے حل کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کوشاں رہوں گا اور دکھ سکھ میں شانہ بشانہ ہوں
اس موقع پر ماوند کے سینکڑوں افراد نے نواب جنگیز مری کے کارواں میں شامل ہوکر انہیں اسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بعدازاں سابق صوبائی وزیر نے وڈیرہ شہباز خان کے دئیے گیں ظہرانے میں شرکت کی اس موقع پر نوابزدہ بزیر مری ,وڈیرہ شہباز خان مری ۔ وڈیرہ سفر خان ,میر محراب مری ,وڈیرہ جھنڈا خان , وڈیرہ اقبال , وڈیرہ بیورغ , میر شکور مری , میر شمس مری ,عمر فاروق زرکون ,وڈیرہ روزی خان , اکبر جان مری سمیت قبائلی و سیاسی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Recent Posts

22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونے پر کارکن گالیاں دے رہے ہیں،شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے عید میلاد النبیﷺ کے باعث لاہور میں جلسے…

3 hours ago

چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوجوانوں کی فلاح کیلیے صنعتکاروں سے خصوصی اپیل کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ ) چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوجوانوں کی فلاح…

3 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک…

3 hours ago

مسلسل بارشوں کے باعث بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے بلوچستان نے رواں مون سون کے دوران صوبے…

4 hours ago

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کمائی میں تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے رواں سال کمائی میں تمام اداکاروں…

4 hours ago