عمران خان عام انتخابات 2024ء سے مکمل طور پر باہر ہوگئے


لاہور(قدرت روزنامہ) الیکشن ٹریبیونل نے لاہور این اے 122 اور میانوالی حلقہ 89 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی جس کے بعد فی الوقت عمران خان عام انتخابات سے باہر ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کے انتخابی ٹریبیونل کے جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔ریٹرننگ افسر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے میں کہا تھا کہ امیدوار کے تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔
اسی طرح الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی سے بھی اپیل خارج کردی جس کے بعد بانی عمران 8 فروری کے الیکشن سے مکمل آؤٹ ہوگئے۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنا یا اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے تمام اعتراضات درست قرار دے دئیے۔
ٹربیونل نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہیں اس لیے الیکشن نہیں لڑسکتے، سزا کم ہو یا زیادہ، سزا سزا ہی ہوتی ہے ضمانت ہوئی ہے لیکن سزا برقرار ہے اور جب تک سزا برقرار ہے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ دوسری جانب عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

1 min ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

14 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

20 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

23 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago