نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کرادیے


لاہور(قدرت روزنامہ) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیئے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شیخ روحیل اصغر کو طلب کر لیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے جاتی امرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے۔ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان گلے شکوے دور کروانے میں خواجہ سعد رفیق کا کردار اہم رہا۔
نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا، پارٹی کیلئے سب کی قربانی ہے، سب کو موقع دیں گے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ان سے ملاقات اچھی رہی، قائد نواز شریف جو فیصلہ کرینگے، قبول ہو گا۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے د ورے پر روانہ…

7 mins ago

مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش…

11 mins ago

پاکستان کا پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر…

11 mins ago

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

28 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

33 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

38 mins ago