باجوہ نے رجیم چینجنگ کیخلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی پیشکش کی، عمران خان


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ باجوہ نے انہیں رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ ’’ مجھے اگست 2022ء میں جنرل باجوہ نے بلایا اور آفر دی کہ رجیم چینج کے خلاف احتجاج بند کردو تو دو تہائی اکثریت دیں گے‘‘۔
علیمہ خان کے مطابق ’’عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ماں باپ ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں‘‘۔
علیمہ خان نے کہا کہ روز ایک کیس ہوتا ہے تین سے چار صحافیوں کو اجازت ملتی ہے جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ہے اور مقدمات میں کوئی دم نہیں ہے، صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں اس بار قربانی کے جانور اتنے مہنگے کیوں؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سنت اِبراھیمی کی ادائیگی کے لیے ہر اہل ایمان کی کوشش ہوتی ہے…

4 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر داخلہ کا ارجنٹ پاسپورٹ 7روز میں جاری کرنے کا حکم

لندن(قدرت روزنامہ)پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

6 mins ago

ماشکیل کے رہائشی پیدل لانگ مارچ کرتے کوئٹہ کیوں آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ گزشتہ 4 ماہ…

12 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کو پارٹی کیسز سے الگ کریں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایسے وقت میں جب گزشتہ روز اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل کے پی…

15 mins ago

فیروز خان کی دوسری شادی کی تصدیق لیکن دلہن کے پہنے گئے جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟ مداح ہکا بکا

لاہور (قدرت روزنامہ) فیروز خان کی خاموشی اور سادگی سے دوسری شادی کرنا تو حیران…

16 mins ago

سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شادی سے متعلق…

20 mins ago