پی آئی اے کی نجکاری، ایئرپورٹس کی آﺅٹ سورسنگ کا معاملہ، وزیراعظم نے ’حکم‘ دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز آﺅٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مشیر ہوا بازی ایئرمارشل (ر) فرحت حسین نے نگرام وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کے امور اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
مشیر ہوا بازی نے نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آﺅٹ سورسنگ پر پیش رفت سے بھی آگا ہ کیا۔ انوارالحق کاکڑ نے انہیں ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنزکی آﺅٹ سورسنگ کا عمل تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو ترجیح دی جائے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ”ملک کے ہوا بازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا نگران حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔“

WhatsApp
Get Alert