9 مئی مقدمات، عدالت نے عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست خارج کر دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی ، پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے پولیس کی استدعا خارج کرتے ہوئے عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ۔عمران خان کی جانب سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے ۔

WhatsApp
Get Alert