یشما گل کو سردیوں میں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ یشما گل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے . یشما گل نے انسٹاگرام پر سردیوں میں مختصر اور بولڈ لباس پہن کر آگ پر ہاتھ گرم کرنو کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی .

اداکارہ کی ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا .

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر جاکر ان کی ویڈیو پر بھی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے اداکارہ پر خوب تنقید کی . بعض افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے طعنے دیے تو کچھ افراد نے لکھا کہ اداکارہ کو آج کل ڈراموں میں کوئی کام نہیں مل رہا، اس لیے ایسی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں . کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ اگر وہ مکمل لباس پہنتیں تو انہیں اتنی سردی نہ لگتی، وہیں بعض افراد نے ان کے لباس کو نامناسب بھی قرار دیا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yashma Asad Gill (@yashmagillofficial)

. .

متعلقہ خبریں