الیکشن کمیشن کو لیگل ٹیم نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے پر کیا تجویز دی ؟ انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے .

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور الیکشن کمیشن ممبران کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، لیگل ٹیم نے فیصلہ چیلنج کرنے کی تجویز دی ہے ، چیلنج کرنے سے متعلق ابھی تک الیکشن کمیشن کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہے ،الیکشن کمیشن اپنے دیگر آئنی ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کر ے گا .

. .

متعلقہ خبریں