کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علماءاسلام میں بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 39میں امید وار کی تبدیلی پر اختلافات سامنے آگئے ، حلقے کی تمام یونٹوں کے عہدیداروں نے جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی خط لکھ دیا ۔ جمعیت علماءاسلام کے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 39میں آنے والی 15یونٹوں کے ناظمین کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے نام لکھے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پی بی 39میں نامزد امید وار مولانا خورشید احمد 14روز تک کمپین چلا تے رہے پھر اچانک ٹکٹ سید عبد الواحد آغا کو دے دیا گیا جو کہ مولانا خورشید احمد کے ساتھ زیادتی ہے
لہٰذاتمام یونٹوں کا مطالبہ ہے کہ مولانا خورشید کو ہی امید وار بنا کر جماعت کو انتشار سے بچایا جائے ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چند مخصوص افراد کے مفاد کی خاطر مولانا خورشید کا نام تبدیل کیا گیا ہے جس میں ایک یونٹ کے علا وہ کسی بھی یونٹ کے دستخط نہیں تھے لہٰذا صوبائی اسمبلی کی یقینی سیٹ کو بچایا جائے اور مولانا خورشید احمد کو ٹکٹ جا ری کیا جائے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…