الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلے کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں