شدید سردی میں عوام کو گیس کی عدم فراہمی محکمہ گیس کی نااہلی ہے، بی این پی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو اور انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں محکمہ گیس کی ناقص منصوبہ بندی اور نا اہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کی یخ بستہ دنوں اور سرد راتوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کرانا عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محکمہ گیس کی اس ناقص منصوبہ بندی سے عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اس پر ہوشربا اور ناجائز بل بھیجنا سراسر ظلم کے مترادف ہے۔
ایک جانب گیس ناپید ہے اور دوسری طرف کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر میٹر بند ہونے کا الزام لگا کر ہزاروں روپے کا بل جرمانے کے مد میں بھیجے جاتے ہیں جب اس کی شکایت کی جاتی ہے تو میٹر کی تبدیلی کا حکم ملتا ہے اور عوام لائن میں لگ کر میٹر کی تبدیلی کی درخواست دیتے ہیں مگر محکمہ کے پاس نئے میٹرز بھی دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔
اس ناقص منصوبہ بندی سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ گیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام دشمنی کے اس روش کو فورا ترک کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلا دے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوام کی تکالیف اور پریشانیوں پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی اگر یہ ظالمانہ روش بند نہیں کی گئی تو ہمارے پاس عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا ہے۔ بی این پی ہر وقت عوام کے دکھ درد اور تکالیف پر آواز اٹھائی ہے اور آواز اٹھاتی رہے گی۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

5 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

8 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

18 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

30 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

36 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

37 mins ago