اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم جوڈیشل کونسل نے گزشتہ روز مستعفی ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کرکے استعفیٰ دے جائے تو کیا ہمیں خطرہ نہیں ہوگا؟ اپنی تباہ ساکھ کی سرجری کیسے کریں گے؟
چیف جسٹس نے کہا کہ کونسل کو اب کوئی نا کوئی فائنڈنگ تو دینی ہے۔جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے ۔ جسٹس مظاہر کی جانب سے بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج جسٹس مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس جاری کیا، جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر نقوی کو ایک اور موقع دے دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مظاہر نقوی چاہیں تو کونسل میں کل پیش ہو کر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کے وکلاء نے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو سنا جائے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیرِ سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات ہیں جبکہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…