گورنر سندھ نے کراچی میں ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں کو مفت موبائل فون اور موٹرسائیکلز دینے کا اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں کو مفت موبائل فون اور موٹرسائیکلز دینے کا اعلان کر دیا . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گورنر سندھ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کراچی میں شہریوں سے ڈکیتی میں 1ہزار 700موٹرسائیکلیں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں .


کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ”جن شہریوں سے موٹرسائیکلز چھینی گئیں یا چوری ہوئیں وہ درج کرائی گئی اصل ایف آئی آر اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ لے کر گورنر ہاﺅس آئیں، میں انہیں نئی موٹرسائیکل اور موبائل فون دوں گا . “انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصے کا کام کرے تو قوم کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے . ہم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں