شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

(قدرت روزنامہ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل و اداکارہ نیہاراجپوت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہاراجپوت کی نکاح کے ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی، شہباز تاثیر نے شادی کے موقع پر سفید کُرتا پاجامہ کے ساتھ واسکٹ زیب تن کیا جبکہ نیہا راجپوت نے گرے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا تھا، دونوں کی شادی کی حوالے سے گزشتہ چند روز سے خبر یں سامنے آئی تھیں۔

سوشل میڈیا  پر شہباز  تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں کی رسم کے دوران بنائی گئی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں ، وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نیہا راجپوت کو مایوں میں نارنجی شلوار قمیض جبکہ شہباز تاثیر کو آف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ شہباز تاثیر کو دس سال قبل لاہور سے اغوا کرلیا گیا تھا، شہباز تاثیر کی پہلی شادی ماہین  سے 2010 میں ہوئی تھی، جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس جوڑی نے شادی کے 10 سال مکمل ہونے سے پہلے جنوری 2020 میں اپنی راہیں جدا کیں ۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

25 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

37 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

59 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago