پاکستان کی شرح ترقی 1.7 فیصد، مہنگائی اگلے سال بھی رہے گی، عالمی بینک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جولائی 2023ء سے جون 2024ء تک کا اکنامک آؤٹ لک غیر فعال ہے اور ترقی کی شرح کا تخمینہ صرف 1.7 فیصد ہے۔ افراط زر کا دباؤ کم ہونے پر ہو سکتا ہے کہ مالی سال 2024-25ء میں ترقی کی شرح 2.4 فیصد پر جا پہنچے لیکن مہنگائی اس سال بھی رہے گی، غریب گھرانے غذا پر زیادہ خرچ کریں گے جس سے غذاکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور یوں غربت اور عدم مساوات مزید بڑھے گی۔
عالمی بینک کی گلوبل اکنامک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے ممالک پاکستان، بھارت ،بنگلا دیش اورمالدیپ میں ہونے والے انتخابات سے پیدا ہونے والی بے چینی سے خطے میں غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے۔ اگر سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ تشدد بھی بڑھ گیا تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید خراب ہوگی۔غذائی عدم تحفظ میں اضافے سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا دائرہ پھیل سکتا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہنا ہے کہ زری پالیسی کے بارے میں توقع ہے کہ یہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت رہے گی جبکہ مالیاتی پالیسی بھی سکڑے گی جس سے قرض کی ادائیگی کے دباؤ کی عکاسی ہوتی رہے گی۔ سیاسی بے چینی سے ابھرنے والاکمزور اعتماد پرائیویٹ ڈیمانڈ کو سست کرنے میں کردار ادا کریگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ ، پاکستان اور سری لنکا کیلئے فنانسنگ کو بڑھانا ہوگا۔بڑھے ہوئے قرض والے ممالک جن میں بھارت پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں کیلئے سود کی ادائیگی کا تخمینہ زیادہ ہوگا۔
پاکستان میں پیداوار مالی سال 2022-23ء میں 0.2 فیصد سکڑی اور یہ 2022ء کے سیلاب کے نقصانات اور سیاسی بے یقینی کا اثر تھاکہ کنزیومر پرائس افراط زر اونچی شرح میں رہا۔ اس سے جزوی طور پر 2023 ء کے اوائل میں کرنسی کی فرسودگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تاہم 2023ء کے آخر تک روپے نے استحکام کے اشارے دکھائے جس کے متعدد عوامل تھے۔

Recent Posts

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

1 min ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

1 min ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

9 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

14 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

21 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

34 mins ago