سائرہ یوسف نے یمنیٰ زیدی سے کپڑے مانگ لیے

 

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ میں پہنے لباس کو دیکھ کر اداکارہ سائرہ یوسف سے رہا نہ گیا اور انہوں نے سوٹ ہی مانگ لیا .

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصاویر میں وہ مخمل کا سوٹ پہنی ہوئی ہیں .

مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے کلاتھنگ برانڈ 'لاما' کا گلابی کوٹ اور ٹرازر پہن رکھا ہے اور اس حسین لباس میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں .

یمنیٰ زیدی کی ان تصاویر پر انکے مداح سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے تعریف کلمات پر مبنی کمنٹس کیے . ان تمام کمنٹس میں اداکارہ سائرہ یوسف کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جنہوں نے لکھا کہ مجھے یہ سوٹ چاہیے . اس مطالبے پر ردِ عمل دیتے ہوئے یمنی زیدی نے لکھا کہ جو خود سٹائل گرو ہیں انہوں نے میرے سٹائل کو پسند کیا . خوشی مجھے ہوئی اور یہ سوٹ آپ کا ہوا . دونوں فنکاروں کے درمیان محبت سے بھر پور اس لین دین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں