اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا قصور صرف ایبسلوٹلی ناٹ کہنا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا کہ جس وکیل کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ فرد جرم روکے گا اسے اڈیالہ کے باہر روک لیا جاتا ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ میرا قصور ایبسلولٹی ناٹ کہنا ہے مجھے بہت پہلے سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا کہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ گیا۔
نعیم پنجھوتھا نے عمران خان سے کی گئی بات چیت بیان کی، عمران خان نے انہیں بتایا ہے کہ چھوٹے چور کو کوئی سزا نہیں ہوتی بڑے چوروں کو کلین چٹ دے دی جاتی ہے سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں ہے جس نے سازش کو ایکسپوز کیا سے سزا دی جارہی ہے عون چوہدری گواہ ہے یعنی جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا ہے ایسی گواہی کی کیا اہمیت ہوگی؟
نعیم پنجوتھا کہ مطابق عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں اشیاء لینے کے لیے جو قانون تھا وہ پورا کیا گیا ہے گاڑی جس کو توشہ خانہ سے لے ہی نہیں سکتے تھے اس پر کوئی سوال نہیں جان بوجھ کر ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں، 12 مہینوں سے ہماری درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، ہماری توشہ خانہ کے حوالے سے نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اور نہ کیس چلنے دیا جارہا ہے۔
نعیم پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں آرہیں؟ 9 مئی واقعات کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…