حکومت کا ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا قانون چیلنج کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کہا ہے کہ استعفی کے اب قانوناً اب حکومت جسٹس مظاہر کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی جس پر حکومت نے سپریم کورٹ کے اس قانون کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہوا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی اور اور ان کے وکیل خواجہ حارث کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کا سامنا کرنے والے جج جسٹس مظاہر نقوی استعفی دے چکے ہیں۔ رجسٹرار نے مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کا بھیجا گیا جواب پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ کونسل صرف سپریم کورٹ کے جج کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے، ریٹائرڈ جج کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریٹائرڈ جج کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے پر ہم اپیل دائر کر رہے ہیں۔ خواجہ حارث کے معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث لاہور سے ابھی آرہے ہیں، ہمیں کونسل کی کارروائی پر اعتراض ہے مظاہر نقوی اب جج نہیں رہے ان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عافیہ شہربانو کیس کے فیصلے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل صرف جج کے خلاف ہی کارروائی کر سکتی ہے، اس کیس کو پھر 8 فروری انتخابات کے بعد سنیں گے، مناسب ہوگا پندرہ، سولہ یا 17 فروری کو سنا جائے۔
بعدازاں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ کونسل نے آج کا حکم نامہ لکھوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ عافیہ شہربانو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررہے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہیں یہ ہدایت وفاقی حکومت کی جانب سے ملی ہے اس لیے یہ اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے اور اب یہ اجلاس 15 فروری ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے عافیہ شہر بانو کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ اٹارنی جنرل نے اس فیصلے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو باقاعدہ آگا کردیا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

3 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

4 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

12 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

36 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

40 mins ago