فضل الرحمٰن اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے والے 2 خودکش بمبار گرفتار


پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی کو خودکش حملے کا ہدف بنانے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 2 خودکش بمباروں کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو نشانہ بنائے ہوئے تھے۔ ایک خودکش حملہ آور اور ایک سہولت کار کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کرلیا گیا، جن کی نشاندہی پر 2 خودکش جیکٹس اور 3 عدد ہینڈ گرینیڈ اور پستول برآمد کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور کو متنی میرہ پشاور سے گرفتار کیا گیا، جس کے انکشاف پر اس کے دوسرے ساتھی طاہر خان کو اچینی پشاور سے حراست میں لیا گیا اور دونوں کے نشاندہی کرنے پر زیرزمین دفنائے گئے 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے گئے۔ علاوہ ازیں اچینی پشاور کی ضلع خیبر سے متصل سرحد سے 2 عدد خوکش جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔
برآمد کیے گئے بارود کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی خان کو خودکش حملے کے ذریعے ہدف بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کی تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد داعش خراسان کے رکن ہیں اور انہوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے خود کش حملے کی تربیت حاصل کی۔

Recent Posts

کراچی سٹی کورٹ، جہاں رشوت کے عوض قیدیوں کے لیے بہت کچھ میسر ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینیئر ارتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم…

1 min ago

ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا…

7 mins ago

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 24-2023 کے…

17 mins ago

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ…

23 mins ago

حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قبضہ مافیاءکے خلاف گرینڈ…

38 mins ago

چاغی میں چور لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی میں نامعلوم چوروں نے لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چوری کرکےفرار…

48 mins ago