کراچی(قدرت روزنامہ) مقبول ترین ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کا اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔2023 کے آخر میں یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُنہوں نے اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے ’شیندی‘ پر ڈانس کیا تھا۔
یمنیٰ زیدی کے ڈانس کو شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ شاندار ڈانس بھی کرسکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ستاروں کی تعریفیں سمیٹنے کے بعد اب یمنیٰ زیدی نے خود بھی اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر لب کُشائی کردی ہے۔
یمنیٰ زیدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے ڈانس کرنا بہت پسند ہے”۔
اداکارہ نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی بہت اچھا کرتی ہوں”۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ رواں ماہ 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، اس فلم میں یمنی زیدی ’نایاب‘ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے، اُس لڑکی کو اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، فریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’نایاب‘ کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…