(قدرت روزنامہ)ایلوویرا کو گھیکوار اور کنوار گندل بھی کہا جاتا ہے، ایلوویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مواد کو انسانی صحت کے لئے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایلوویرا سے جہاں جِلد اور خوبصورتی سے متعلق مسائل کا حل ممکن ہے وہیں یہ جسم میں جمی چربی کو پگھلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، خوبصورتی میں اضافے اور وزن میں کمی کے لئے ایلوویرا کو براہ راست کھایا اور اس کا جوس بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے ایلوویرا کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جبکہ پیٹ، جِلد، ایکنی، کیل، مہاسوں، معدے ، جگر کے متعدد مسائل اور موٹاپے سے متعلق شکایات لے کر آنے والے افراد کا بھی ایلوویرا کی مدد سے ہی علاج تجویز کیا جاتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اسے بطور مشروب روزانہ صبح نہار منہ استعمال کر سکتے ہیں اور یہ عمل رات سونے سے قبل بھی کیا جا سکتا ہے۔
پیٹ کی چربی ایک ماہ کے اندر اندر ختم کرنے کے لئے ایلوویرا کے 3 سے 4 انچ کے ٹکڑے سے سفید لیس دار مواد نکال کر ایک عدد کھیرے، ایک انچ ادرک اور چند ہرے دھنیے کی پتیوں کے ساتھ گرائینڈ کر کے پی لیں ،ذائقہ بہتر بنانے کے لئے اس میں لیموں کا رس یا پھر کوئی اور سبزی جیسے بند گوبھی اور گاجر بھی شامل کی جا سکتی ہے۔
ایلوویرا جیل کو بغیر کوئی سبزی شامل کیے سادے پانی میں گرائینڈ کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جیل کا براہ راست استعمال میٹابالزم تیز کرتا ہے، وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، کمر کے گرد جمی چربی گھلاتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے، جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے اور زہریلے مادوں کا جسم سے اخراج ممکن بناتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…