چقندر بچوں کی صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟

(قدرت روزنامہ)صحت مند، بیماریوں سے پاک بچپن ہی ایک مضبوط نوجوان کی بنیاد ہوتا ہے، چقندر کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں۔

بچوں میں سب سے عام بیماری ’اینیمیا‘ یعنی کہ خون کی کمی دور کرنے کے لئے قدرتی و بے شمار اجزاء سے بھرپور چقندر بے حد فائدے مند ثابت ہوتا ہے ،چقندر میں پوٹاشیم ، کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

چقندر اپنے ترش اور نمکین ذائقے کے سبب اکثر نا پسند کیا جاتا ہے، چقندر کا زیادہ تر استعمال سالاد میں کیا جاتا ہے جبکہ اس کا جوس پینے میں بے حد آسان اور فوائد میں حیران کُن مثبت نتائج کا حاصل ثابت ہوتا ہے۔

ماہرینِ اطفال کے مطابق چقندر نا صرف بچوں بلکہ گھر کے ہر فرد کے لئے بہترین غذا ہے، اس کا استعمال ہر عمر کا فرد بلا جھجک کر سکتا ہے، کیمیائی ادویات سے بچوں کو بچانے اور خون کی کمی پوری کرنے کے لئے چقندر بہترین علاج ہے۔

ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ بچے آئرن کی کمی کے سبب مٹی کھانے لگ جاتے ہیں، آئرن کی کمی کی ایک اور علامت یہ بھی ہے کہ بچے کو بھوک نہیں لگتی ، لہٰذا بچوں کی مٹی کھانے کی عادت چھڑانے اور بھوک بڑھانے کے لئے چقندر کا استعال کروایا جا سکتا ہے ۔

بچوں کو چقندر کھلانے کے بجائے اس کا جوس نکال کر پلایا جا سکتا ہے، چقندر کا جوس بڑوں میں ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے، قلب کی صحت بہتر بناتا ہے اور شریانوں کی بندش کی شکایت کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ناصرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی خون کی کمی کے لئے چقندر کا استعمال لازمی ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago