جمائما کے بھائی کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی لگ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی اور سابق وزیر زیک گولڈ سمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی عائد کردی گئی، وہ 4 ماہ سے کم عرصے میں 4 مرتبہ تیز گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے .


جیو نیوز کے مطابق زیک گولڈ سمتھ نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج 18 مارچ کو تیز رفتار گاڑی چلانے کے کیس میں سزا سنائیں گے اور اس عرصے کے دوران زیک گولڈ سمتھ عبوری طور پر ڈرائیونگ کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں