افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن جاری

پشاور(قدرت روزنامہ) ‏افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر 20 فیصد سیلز ٹیکس عائد تھا ، جبکہ ‏سیل ٹیکس خاتمے کا فیصلہ سیب پر لاگو نہیں ہوگا ۔ ‏ایف بی آر نے پشاور اور کوئٹہ کسٹم کلیکٹرز کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ۔

ایف بی آر کے مطابق ‏افغانستان سے انگور ، انار ، خربوزہ اور سیب برآمد کیے جاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایف بی آر نے کاروباری برادری کو ریلیف دینے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے میں 40 روز کی مہلت دینے پر غور کیا تھا ۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کاروباری برادری چیک ، پے آرڈر ، بینک ڈرافٹ یا بینکنگ طریقے سے اخراجات ادا کرسکتی ہے ۔

اعلامیے کے مطابق یکم نومبر سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے ۔ ایف بی آر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کیلئے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے ۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago