انتخابی نشان آئینی حق ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، پشاور ہائیکورٹ


پشاور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ انتخابی نشان کے بنیادی حق سے انکار نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس سے متعلق پشاور ہائی کورٹ نے وجوہات کے ساتھ اپنا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت کی 9 اور 10 جنوری کی کارروائی پر مبنی جسٹس ارشد علی کے تحریر کردہ 26 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت عدالت نے خود کو 2 سوالات تک محدود رکھا کہ کیا پشاور ہائیکورٹ میں کیس قابل سماعت ہے؟ اور کیا الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی پر فیصلے کا اختیار ہے؟۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات خیبرپختونخوا میں ہوئے اور الیکشن کمیشن صوبے میں بھی ہے۔ سپریم کورٹ فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیساتھ ساتھ پشاور ہائیکورٹ کے پاس بھی کیس سننے کا اختیار ہے۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 209 کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مزید کہا کہ سیاسی جماعت بنانا پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ سیاسی جماعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔ انتخابی نشان کے تحت الیکشن لڑنے کا حق بھی حاصل ہے۔ انتخابی نشان کے آئینی حق سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔ پی ٹی آئی انتخابی نشان کی بھی حقدار ہے۔ تفصیلی فیصلہ مزید وجوہات اور وضاحت کے ساتھ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ عدالتی دائر اختیار پر تحریری فیصلے میں آیان علی اور اصغر حسین کیس کا سرپم کورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخات خیبر پختونخوا میں منعقد ہوئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات صوبے میں منعقد ہونے پر ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار بنتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنا سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔

Recent Posts

عید قربان کے لیے جانور لانے والا بیوپاری کانگو وائرس سے جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری…

8 mins ago

عالمی قیام امن کے لیے اقوام متحدہ سے دیرینہ وابستگی پر فخر ہے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کی حفاظت کرنے والوں کے…

13 mins ago

عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کا حملہ، لائیو اسٹاک ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے اور ہلاکتوں کے بعد اس وائرس…

19 mins ago

آڈیو لیکس کیس: غیر قانونی سرویلنس جرم، قانون میں سزا موجود ہے، جسٹس بابر ستار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس…

28 mins ago

وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم…

34 mins ago

پاکستان ایک اور جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک اور جدید مواصلاتی سٹیلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیج…

35 mins ago