پی ٹی آئی وکیل کا چیف جسٹس پر بھری عدالت میں سنگین الزام


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی میں سماعت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے وکیل علی ظفر سے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں آپ کو یا حامد خان کو کیوں نامزد نہیں کیا گیا، سب نئے نئے لوگ پی ٹی آئی میں آ گئے، پرانے لوگ کہاں گئے، جب ایک دم سے نئے چہرے آگئے، تو کیا یہ ہو سکتا ہے سیاسی طور پر جماعت کو ہتھیا لیا گیا ہو۔
نیاز اللہ نیازی نے چیف جسٹس سے کہا کہ یہ باتیں نہ کریں نئے چہرے کیسے آئے، آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، میں تین سال تک آپ کے سامنے پیش ہوتا رہا ہوں، میرا بیٹا آپ کے پاس لاء کلرک کا انٹرویو دینے آیا آپ نے اس سے پی ٹی آئی کے سوالات پوچھے، مجھے علم ہے میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی ظفر سے کہا کہ کیا ہم انھیں نوٹس جاری کریں۔ علی ظفر نے جواب دیا کہ میں معذرت چاہتا ہوں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم تو سوال سمجھنے کیلئے پوچھتے ہیں، اگر ایسا رویہ رکھنا ہے تو ہم کیس ہی نہیں سنتے، براہ راست نشریات چل رہی ہے، الزام لگایا گیا، نیاز اللہ نیازی کا بیٹا تو میرے پاس کبھی انٹرویو دینے کیلئے ہی نہیں آیا۔
پھر کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز بھی نیاز اللہ نیازی کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کوکوئی تمیز نہیں کہ سینئر وکلا کی موجودگی میں اجازت لے کر بات کرتےہیں،آپ کی پارٹی کے وکیل موجود ہیں آپ بیٹھ جائیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago