لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی تاہم الہی قیصرہ الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم الیکشن رٹ پٹیشنز پر فل بنچ نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی، اہلیہ قیصرہ الہی اور بیٹا مونس الٰہی سمیت دیگر کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
پرویز الہی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیے اور کہا کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ سات اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں، کاغذات نامزدگی میں اسپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق کاغذات میں چیز درج ہیں، کاغذات نامزدگی کو چھیننے کی کوشش کی گی، پرویز الہی سینئر سیاست دان ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔وکیل پرویز الہی نے کہا کہ ہمارے تصدیق کنندہ اور تجویز کنندہ کو گرفتار کرلیا گیا، امجد پرویز ایڈووکیٹ پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے گے تو انہیں حراست میں لیا گیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت احکامات جاری کرتا کیا آپ نے کوئی شکایت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی؟وکیل پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی احکامات کے بعد ہمیں آر او آفس جانے کی اجازت ملی۔
بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا۔ عدالت نے پرویز الہیٰ کی اپیل مسترد کردی جب کہ اہلیہ قیصرہ الہی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…