تحریک انصاف کو میدان سے نکالنے کےلئے الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہواہے،اسدقیصر

صوابی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہماری پارٹی آئین کے تحت الیکشن کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ہے .


صوابی میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور جےیوآئی کا الیکشن نظر نہیں آرہا لیکن تحریک انصاف کو میدان سے نکالنے کیلئے الیکشن کمیشن پوری ایک پارٹی بناہوا ہے،الیکشن کمیشن ایک نیوٹرل ادارہ ہے اور اس کا کام فری اینڈ فیئر الیکشن کروانا ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جلسے نہیں کرنےدیےجارہے،اس ملک کی تقدیر کافیصلہ عوام نے کرنا ہے یا چند لوگوں نے ،8 فروری کو تحریک انصاف کی سونامی آئےگی اور اکثریت سے جیتیں گے .

. .

متعلقہ خبریں