خواہش ہے افغانستان میں حالات ایسے ہوجائیں کہ افغانیوں کونقل مکانی نہ کرنی پڑے، وزیرخارجہ

نیو یارک(قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے افغانستان میں حالات ایسے ہوجائیں کہ افغانیوں کونقل مکانی نہ کرنی پڑے.

اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، امریکی وزیر خارجہ سے باہمی تعلقات، افغانستان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، انہوں نے افغانستان سے انخلا کےعمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کشمیر، افغانستان و دیگر اہم امور پر بات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طریقے سے پاکستان کا نکتہ نظرب یان کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کوبے نقاب کیا، عمران خان نے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، عوام کے قریب جموں و کشمیر کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلا میں مدد کیلیے اقدامات کیے۔ وزیراعظم نےعالمی برادری کوافغانستان کی تعمیرنومیں کردارادا کرنے کا کہا، پاکستان نے دہشت گردی کوکچلنے کے لیے اقدامات اٹھائے، وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے عالمی مکالمے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کوبتایا افغانستان میں انسانی ومعاشی بحران جنم لے سکتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کے لیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، افغانستان میں کافی عرصے بعد امن کی امید پیدا ہوئی، صحیح حکمت عملی نہ بنائی گئی توافغانستان میں حالات بگڑسکتے ہیں، دھمکیوں کی بجائے قائل کرنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی، افغانستان میں جامعیت پرمبنی حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے۔ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، چاہتے ہیں افغانستان میں حالات ایسے ہوجائیں کہ افغانیوں کونقل مکانی نہ کرنی پڑے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا، مستحکم افغانستان کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، افغانستان سے متعلق صبر اور برداشت سے کام لینا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کی پاک بھارت ثالثی کی بات کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کےخلاف الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں، پچھلے20 سال سے بلیم گیم کا سلسلہ چل رہا ہے، سوال اٹھ رہے ہیں، 20 سال رہے اور ٹریلین ڈالرخرچ کرکے نتیجہ کیا نکلا ، اشرف غنی اور ان کی ناکام پالیسی کے باعث طالبان کو کامیابی ملی، ضرورت اس امر کی ہے افغانستان میں استحکام کے لیے سرجوڑیں، سوال یہ ہے کیا بھارت بھی پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے؟ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہندوستان کی یکطرفہ خواہش پوری ہوجائے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago