پی ٹی آئی کوبلے کےنشان کی واپسی کے خلاف درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کوبلے کے نشان کی واپسی کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا .

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے محفوظ فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دوبارہ پارٹی الیکشن کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس بھی جاری کیا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا .

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا . پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو بلےکا نشان واپس کرنےکا حکم دیاتھا .

. .

متعلقہ خبریں