سوات ؛تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)سوات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے .

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 2پر ڈاکٹر امجد کو’’کیتلی‘‘ کا نشان الاٹ کردیاگیا،این اے 3پر سلیم الرحمان کو چمٹا، این اے پر سہیل سلطان کو بکری کا نشان الاٹ کیا گیا .

جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے 7پر ڈاکٹر امجد علی کو ’’توا‘‘کا کانشان الاٹ کیا گیا،پی کے 5پر اختر خان اور کے پی 6پر فضل حکیم کو پریشر ککر کا نشان مل گیا،پی کے 8پر حمید الرحمان کو زبان، پی کے 9پر سلطان روم کو سبز مرچ کا نشان الاٹ کیا گیا،پی کے 10پر محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان مل گیا .

خیبر میں پی کے 69سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عدنان قادری کو پیالے ،پی کے 70سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سہیل آفریدی کو گھڑی ،پی کے 71سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عبدالغنی آفریدی کو ٹرانسفارمر کا نشان الاٹ کردیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں