پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور عاطف خان کو کیا انتخابی نشانات الاٹ ہوئے؟ جانیے

مردان (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ،مردان میں این اے 22سے عاطف خان کو درانتی ،این اے 23سے علی محمد خان کو ڈولفن جبکہ این اے 21سے مجاہد علی کو فاختہ کا نشان الاٹ کیا گیا .


نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پی کے 54سے زرشان خان کو چارپائی، پی کے 55سے طفیل انجم کو تکیہ کا نشان الاٹ کیا گیا،پی کے 56سے امیر فرزند خان کو چارپائی، کے پی 57سے ظاہر شاہ کو ہوائی جہاز کا نشان ملا،اسی طرح پی کے 58سے عبدالسلام آفریدی کو فاختہ اور پی کے 59سے طارق محمود کو ویل چیئر کا نشان الاٹ کیا گیا،پی کے 60 سے افتخار مشوانی کو ’’پر‘‘ اور پی کے 61سے احتشام خان کو فاختہ کا نشان الاٹ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں