پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز چترالی کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیاگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز چترالی کو بیرونِ ملک جانے سے ایف آئی اے نے روک لیا .


ذرائع کے مطابق فلک ناز چترالی پرواز ای کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے براستہ دبئی، برطانیہ جارہی تھیں ، انہیں طیارے سے آف لوڈ کرکے انتطار کروایا گیا اور پھر واپس جانے کی اجازت دید گئی جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگئیں .

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق فلک ناز کو سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے لیکن اس کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی .

. .

متعلقہ خبریں