لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس، پولیس چالان میں بڑا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ای الیون فلیٹ میں لڑکا لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی وڈیو وائرل کرنے کے کیس کے چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد پولیس ابھی تک تین ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ عثمان مرزا( ابرار) مقدمے کا مرکزی کردار ہے جس نے ساتھیوں سے مل کر نازیبا وڈیو بنوائی، متاثرہ لڑکے اورلڑکی کے کپڑے اتروائے، تشدد کیا اورحبس بے جا میں رکھا، متاثرہ لڑکے اورلڑکی کو دھمکیاں دیں اورآپس میں بدکاری کرنے پربھی مجبور کیا، ملزمان لڑکی کے نازک حصوں کوچھیڑتے رہے اوردونوں سے برہنہ حالت میں ڈانس کروایا، ملزمان نے وڈیو بنا کربلیک میل کیا اوربعد میں بھتہ کی رقم بھی وصول کیا، ملزم کی نشاندہی پروڈیو بنانے والا موبائل فون اورڈرانے کے لیے استعمال کیا گیا پستول برآمد کرلیا۔

ملزم عمربلال نے انکشاف کیا کہ عثمان مرزا کے کہنے پرمتاثرہ لڑکے اورلڑکی سے 11 لاکھ 25 ہزارروپے لیے، چھ لاکھ روپے عثمان کودیے اورباقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی، متاثرین اسد رضا اورسندس طاہرکے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے بیانات ریکارڈ کرائے، دونوں متاثرین کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیانات کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم عثمان نے کہا کہ لڑکے کے ساتھ بدکاری کرو ورنہ ہم سب مل کر ایسا کریں گے، عثمان کے دوست بھی یہی دھمکی دی رہے تھے کہ وہ میرے ساتھ بدکاری کریں گے، لڑکے پر تشدد کر کے اس کی پینٹ اتروائی اورمجھے اس کے ساتھ زنا پرمجبورکیا، زبردستی شرٹ اتارکر ڈانس کرنے کا کہا اوربرہنہ حالت میں دوستوں کے سامنے گھماتا رہا عثمان اور اس کے دوست ہمارا مذاق اڑاتے او وڈیو بناتے رہے، میرے پرایئویٹ پارٹس کو ہاتھ لگاتے رہے، پولیس نے لڑکی سندس اورلڑکے اسد کے پولیس تفتیشی اور مجسٹریٹ کے سامنے بیانات ریکارڈ کا حصہ بنائے ہیں۔

پولیس نے چالان میں لکھا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان مرزا نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ اٹھارہ انیس نومبر2020 کی درمیانی رات میں ویڈیو بنائی جس موبائل سے ویڈیو بنائی اورجس پسٹل سے ملزم دھمکیاں لگاتا رہا دونوں کو ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ریکورکرلیا ہے۔ ملزم پسٹل کا لائسنس پیش نہیں کرسکا جس پرالگ سے ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ 6 جولائی کو ویڈیو وائرل ہونے کے پولیس نے تھانہ گولڑہ میں ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا تھا۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا، محب بنگش، ادارس قیوم بٹ ،فرحان شاہین، عثا الرحمن اڈیالہ جیل میں ہیں۔ عمر بلال مروت اورریحان ضمانت پر ہیں۔ تین کی گرفتاری ابھی ہونا باقی ہے۔ ایدیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لئے 28 ستمبر کی تاریخ مقررکررکھی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago