لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کے انتخابی نشان سامنے آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ،لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کے انتخابی نشان سامنے آ گئے

نجی ٹی وی چینل سنو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 121لاہور سے تحریک انصاف کے آزادامیدوار وسیم قادر کو کرکٹ سٹمپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا جبکہ این اے 122لاہور سے ن لیگ کے سعد رفیق سمیت 21 امیدوار مدمقابل ہیں،پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار اظہر صدیق اور لطیف کھوسہ میدان میں ہیں ،پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار لطیف کھوسہ کو انگلش الفابیٹ ’’کے‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے آزادامیدواراظہر صدیق کو ’’میڈل‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقے این اے 123لاہورشہباز شریف سمیت 16امیدواروں میں مقابلہ ہے،پی ٹی آئی آزادامیدوار افضال عظیم کو ریڈیو کا نشان الاٹ کیا گیا۔این اے 124لاہورمیں پی ٹی آئی کے عظیم اللہ کو گھڑی اور ضمیر احمد کو ڈولفن کا نشان مل گیا۔

این اے 125سے ن لیگ کے افضل کھوکھر سمیت 19امیدواروں مدمقابل ہیں،پی ٹی آئی کے جمیل اصغر بھٹی کو ڈھول کا نشان الاٹ جاری کیا گیا۔

این اے 127لاہور سے پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو، ن لیگ کے عطا تارڑ میدان میں ہیں ، اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار شبیراحمد گجر کو انتخابی نشان ’’حقہ ‘‘مل گیا۔

این اے 128لاہور سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’’ریکٹ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا،این اے 129لاہورسے پی ٹی آئی کے میاں اظہر کو کرکٹ ’’سٹمپ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا،این اے 130لاہور سے قائد ن لیگ کے نوازشریف سمیت 18امیدوار مدمقابل ہیں،پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو ’’لیپ ٹاپ‘‘ کا نشان جاری کیا گیا۔

Recent Posts

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کے دو مرکزی…

2 mins ago

سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت،…

5 mins ago

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں وسیع پیمانے پر درآمدات اور کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے سولر…

18 mins ago

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں

پشاور / ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

24 mins ago

نادیدہ قوتیں مزاحمتی ذمہ داران و کارکنان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ہم اور ہماری تحریک بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر ذمہ دار و…

47 mins ago

زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اس سلسلے…

56 mins ago