اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، پہلے مرحلہ میں پروگرام سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،جس میں8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گاجبکہ سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری بھی دے دی،چینی کی درآمد 3مراحل میں کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی، یہ تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹیئر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago